علیم خان

عمران خان کی کرپشن کا ایک قطرہ نظر آیا ہے، پوری داستان سامنے آنا ابھی باقی ہے، علیم خان

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن کا ایک قطرہ نظر آیا ہے، پوری داستان سامنے آنا ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تکبر اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں جو اپنے دوستوں اور اپنے محسنوں کا نہیں وہ ملک کا بھی نہیں ہو سکتا۔

تٖفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان کا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن ابھی سامنے نہیں آئی، اُنہوں  نے نہ کوئی گھڑی چھوڑی نہ کوئی ہیرا۔ علیم خان نے کہا کہ بزدار اور فرح گوگی کی گرفتاری تک تمام شواہد سامنے نہیں آئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کرپشن کے شواہد کے لیے ہمیں کسی فورم پر بلایا گیا تو پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ

عبدالعلیم خان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لوگ مشاورت کر کے اپنے دوستوں کے ساتھ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ پورے پنجاب سے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے، ہم سب مل کر اپنے منشور پر کام کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے