واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لئے بڑی سہولت متعارف

کراچی (پاک صحافت) مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بڑی اور اہم سہولت متعارف کرادی ہے۔  کمپنی کے مطابق اس سہولت کے بعد اب صارفین واٹس ایپ پر پر اپنی مرضی کی تصویر کو اسٹیکر میں تبدیل کر کے اپنے دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے اہم سہولت متعارف کروائی ہے۔ اس سہولت کے بعد اب صارفین واٹس ایپ پر پر اپنی مرضی کی تصویر کو اسٹیکر بنانے سکتے ہیں، تاہم یہ سہولت ابھی ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ہے۔کمپنی کے مطابق اس سہولت سے صارفین  اپنی مرضی کی تصویر کو پی این جی سٹیکر بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے  فیچر کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ ونڈوز میں Attachment پر کلک کر کے وہاں اسٹیکرز کا انتخاب کرنا ہوگا ، جس کے بعد صارف اپنی پسند کی تصویر اپ لوڈ کرے گا تو وہ اسٹیکر کی صورت میں سامنے آجائے گی۔ صارفین کے پاس اسٹیکر کو ایڈیٹ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے