عرفان قادر

عمران خان کا توہین عدالت کیس سے بچنا مشکل ہے۔ عرفان قادر

اسلام آباد (پاک صحافت) ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا توہین عدالت کیس سے بچ نکلنا مشکل ہے، اس کیس میں اسے سزا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ خاتون جج کیخلاف دھمکی آمیز بیان پر عمران خان کا بچ نکلنا مشکل ہے، عمران خان نے تقریر میں خاتون جج سے متعلق سخت زبان استعمال کی ہے۔ چار نظیریں تو ہمارے سامنے ہیں ان کیسز میں معافی نہیں ملی، یوسف رضا گیلانی کا کیس بھی سامنے ہے، عدالت نے ان کو بھی نااہل کیا، یہ سب فیصلے سامنے رکھیں تو عمران خان کیلئے کافی مشکل ہوگی۔

عرفان قادر نے مزید کہا کہ عدالتی معاونین ٹھیک کہتے ہیں کہ توہین عدالت کا قانون ہونا نہیں چاہیے لیکن اب وہ پرانا قانون ہے تو اس کے مطابق ہی عدالت کیلئے ان کو چھوڑنا کافی مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی معافی ہے کہ عدالت بار بار کہ رہی ہے کہ معافی مانگیں، اس وقت پاکستان کا عدالتی نظام خود آن ٹرائل ہے ، بڑا مشکل ہے کہ عمران خان اس توہین عدالت سے بچ کر نکل جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے