سونیا حسین

اداکارہ سونیا حسین کی سوشل میڈیا پر قلاشی لباس پہنے ویڈیو وائرل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سونیا حسین کی سوشل میں پر تیزی سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ قلاشی لباس زیب تن کیے ہوئی ہیں۔ سونیا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر اور ویڈیوز پر مداحوں کی جانب سے اُن سے محبت کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونیا حسین کی سوشل میڈیا انسٹا گرام پر تیزی سے نئی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں  روایتی قلاشی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سونیا حسین کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوبصورت قلاشی لباس پہن کر کس قدر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ سونیا حسین کی اس ویڈیو پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونیا حسین کو اگر پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ اور فیشن ایبل شخصیت کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، سونیا حسین اپنے مداحوں کے ساتھ آئے دن اپنی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سونیا حسین دورِ جدید کے مطابق چلتی ہیں اور فیشن سے متعلق اچھی سوجھ بوجھ بھی رکھتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

(پاک صحافت) ہالی ووڈ، بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے