عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 18 مئی کو نیب میں طلب

راولپنڈی (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) رواپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو طلب کر لیا ہے۔ ذرئع کے مطابق نیب کی جانب سے عمران خان کو 18 مئی کے دن پیش ہونے کا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں طلب کیا گیا ہے، عمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق نوٹس میں عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔ دوسری جانب نیب راول پنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی 22 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے