میسنجر ایموجی

میسنجر چیٹ کیلئے ورلڈ ایموجی ڈے پر نیا اور دلچسپ فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ فیس بک کی جانب سے میسنجر چیٹ کیلئے ورلڈ ایموجی ڈے پر نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کی گفتگو میں آسانی پیدا کرے گا جس کے تحت صارفین ایک دوسرے سے واضح طور پر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے میسنجر چیٹ کیلئے ورلڈ ایموجی ڈے پر نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کا نام ‘ساؤنڈ ایموجی’ ہے۔ اب فیس بک کے میسنجر میں چیٹ کے دوران صارفین کے ایک دوسرے کو بھیجے جانے والے ایموجی میں چھوٹا سا ساؤنڈ کِلپ ہوگا، یعنی یوں کہہ لیں کہ ویژول ایموجی کے ساتھ صارفین اسی کی آواز بھی سن سکیں گے۔

واضح رہے کہ  ابتدا میں ان ایموجیز کی لائبریری میں ایول لافٹر (قہقہے)، تالیوں اور ڈرم رول کے ایموجی موجود ہیں جن میں آواز سنی جائے گی۔ فیس بک انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر صارفین کی گفتگو میں آسانی پیدا کرے گا جس کے تحت صارفین ایک دوسرے سے واضح طور پر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے