آصف زرداری حمزہ شہباز

آصف زرداری اور حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات، اہم متفقہ فیصلے

لاہور (پاک صحافت) آصف زرداری اور حمزہ شہباز کے درمیان لاہور میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماوں نے متفقہ طور پر اہم سیاسی فیصلے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان لاہور کے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سابق صدر نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کااعادہ کیا جبکہ صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس دوران حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، ساتھ لیکر چلیں گے۔ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے