سامسنگ

سامسنگ کی جانب سے 50 میگاپکسلز کیمرا سینسر متعارف

سیئول (پاک صحافت) اسمارٹ فونز بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ساسمنگ نے دنیا کا جدید ترین اسمارٹ فون کیمرا سینسر پیش کردیا ہے جس کی بدولت صارفین 50 میگاپکسل کی تصویریں کھینچ سکیں گے جبکہ اس سے 480 فریم فی سیکنڈ (480 ایف پی ایس) شرح والی فل ایچ ڈی ویڈیوز بھی بنائی جاسکیں گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی مشہور ’’سام سنگ الیکٹرونکس‘‘ کے بنائے ہوئے اس نئے کیمرا سینسر کو ’’آئسوسیل جی این 2‘‘ (Iso Cell GN2) کا نام دیا گیا ہے جو اسمارٹ فون فوٹوگرافی/ ویڈیوگرافی کو ایک نئے انقلابی دور سے روشناس کرے گا۔ زیادہ صحیح الفاظ میں کہا جائے تو ایسے کیمروں کا پکچر ریزولیوشن 8,160 ضرب 6,144 پکسل (یعنی مجموعی طور پر 50 میگاپکسل سے بھی زیادہ) ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  اس جدید کیمرا  کے ذریعے 24 ایف پی آر پر ’’ایٹ کے‘‘ (8K) ریزولیوشن والی ویڈیوز بنائی جاسکیں گی۔ اگر آپ ’’سپر سلوموشن‘‘ کے قابل ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں تو ان کیمروں کی مدد سے 480 ایف پی آر پر 1080 پی (ایچ ڈی) کوالٹی ویڈیو بنائی جاسکے گی۔آسان الفاظ میں کہا جائے تو 480 ایف پی آر والی صرف ایک منٹ کی ویڈیو اگر ’’نارمل‘‘ یعنی 24 ایف پی آر کی رفتار سے چلائی جائے تو وہ 20 منٹ میں مکمل ہوگی۔ کمپنی کے مطابق خصوصی انتظام کے تحت یہی کیمرا سینسر 100 میگاپکسل تک کی تصویریں کھینچنے کے قابل بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ کم روشنی کی صورت میں اس کا سینسر (اپنے خودکار الگورتھم کی مدد سے) بڑی پکسلز استعمال کرتے ہوئے روشن اور صاف ستھری تصویریں/ ویڈیوز بھی بنا سکے گا۔ قدرے تکنیکی الفاظ میں بات کی جائے تو ’’آئسوسیل جی این 2‘‘ موبائل کیمرا سینسر میں ہر پکسل کی جسامت صرف 1.4 مائیکرومیٹر، یعنی انسانی بال کے مقابلے میں بھی 53 گنا مختصر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سینسر کی مجموعی چوڑائی صرف 11 مربع ملی میٹر (1.1 مربع سینٹی میٹر) سے معمولی سی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے