دل ناامید تو نہیں

ڈرامہ سیریل ’’دل نا امید تو نہیں‘‘ پر پیمرا کی جانب سے اعتراض پر یمنیٰ زیدی کا ردعمل

کراچی (پاک صحافت)  ڈرامہ سیریل ’دل نا امید تو نہیں‘‘ پر پیمرا کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے جس پر یمنیٰ زیدی کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ڈرامہ ’دل نا امید تو نہیں‘ پر نوٹس بھیجتے ہوئے کہا گیا کہ اس ڈرامے میں معاشرے کا حقیقی تصور پیش نہیں کیا گیا لہذا اس ڈارمے میں موجود مواد کو پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق بنائے۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹریو دیتے ہوئے اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ میں پیمرا کے نوٹس سے خوش نہیں ہوں حالانکہ پہلے بھی میرے پراجیکٹس کو نوٹسز ملے ہیں لیکن اس ڈارمہ پر نوٹس سے مجھے تکلیف ہوئی کیوں کہ یہ ڈرامہ میرے لیے الگ حیثیت رکھتا ہے اور میں اس کی ہر قسط دیکھتی ہوں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی لوگ زیادہ تر پیمرا کے نوٹس کے خلاف بات کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا مجھے لگتا ہے میں صرف شوبز میں کام نہ کروں بلکہ میرے ہر پراجیکٹ کا کوئی مقصد ہونا چاہیے، ورنہ ڈرامے تو بنتے رہتے ہیں لیکن میں اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ  پیمرا کیاجانب سے بھیجے گئے نوٹس کے ردعمل میں یمنی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ’دل ناامید تو نہیں‘ میں جن پہلوؤں پر بات کی گئی ہے وہ بہت اہم ہیں، ان پر ہمیں بات کرنی چاہیے اور سوچنا چاہیے جب کہ ڈرامے میں جن مسائل پر بات کی گئی ہے، وہ ہمارے دیہات، سرکاری اسکولوں اور گلی محلوں میں عام ہیں، اگر ہم ان پر بات نہیں کریں گے تو کیا صرف خبریں دیکھیں گے۔ خیال رہے ڈرامہ سیریل ’دل نا امید تو نہیں‘‘ میں بچوں کے جنسی استحصال پر بات کی گئی ہے اور یمنیٰ زیدی نے ایک جسم فروش لڑکی کا کردار ادا کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے