پروجیکٹ

انسانوں سے تقریری مقابلہ کرنے والا خودکار کمپیوٹر متعارف

سلیکان ویلی (پاک صحافت) ماہرین کی جانب سے انسانوں سے تقریری مقابلہ کرنے والا ایک خود کار نظام متعارف کر ا دیا گیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  آئی بی ایم میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ’’پروجیکٹ ڈیبیٹر‘‘ کے نام سے ایسا خودکار نظام تیار کرلیا ہے جو انسان سے تقریری مقابلہ کرسکتا ہے۔ خیال رہے کہ اب تک کے تجربات میں یہ تقریری مقابلوں میں یہ کسی ماہر انسانی مقرر کو شکست تو نہیں دے سکا ہے لیکن اسے بنانے والوں کو امید ہے کہ کچھ عرصے کی مسلسل تربیت کے بعد ایسا بھی ممکن ہوجائے گا۔

تفصیلاتک کے مطابق اس نظام کی مزید تربیت کرکے بہتر بنانے کے لیے ماہرین نے ’’آرگیومنٹ مائننگ‘‘ سے استفادہ کیا، جو ’’نیچرل لینگویج پروسیسنگ‘‘ میں تحقیق کا ایک ذیلی شعبہ ہے۔ ماہرین کے مطابق آرگیومنٹ مائننگ میں مصنوعی ذہانت (AI) والا کوئی نظام اِدھر اُدھر منتشر معلومات کو یکجا کرتا ہے اور ان کے درمیان ’’منطقی تعلق‘‘ کا پتا لگاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ ڈیبیٹر کو 40 کروڑ خبروں کے ذریعے تربیت دے کر اس قابل بنایا گیا ہے کہ یہ 100 مختلف موضوعات پر انسان سے بحث یا تقریری مقابلہ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اگرچہ ’’پروجیکٹ ڈیبیٹر‘‘ اب تک اس قابل تو نہیں ہوا ہے کہ کسی ماہر انسانی مقرر کا مقابلہ کرسکے لیکن اس کا مشاہدہ کرنے والے بیشتر افراد (انسانوں) نے مختلف بحثوں کے دوران پروجیکٹ ڈیبیٹر کو اچھے نمبر دیتے ہوئے اس کی کارکردگی کو ’’خاصی مناسب‘‘ قرار دیا ہے۔ اس خودکار نظام کو تخلیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ ڈیبیٹر کی کارکردگی اور بھی بہتر ہوگی اور آئندہ چند سال بعد تقریری مقابلوں میں بھی انسان کو شکست دینے کے قابل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے