اعظم سواتی

الیکشن کمیشن کی جانب سے اعظم سواتی پر جرمانہ عائد

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی پر جرمانہ عائد کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) مانسہرہ حیات اللہ جان مروت نے وفاقی وزیر پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ای سی پی نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کو یہ  جرمانہ 17 مارچ تک جمع کراکے رسید پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی ایم او کے مطابق اعظم سواتی دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو کیس الیکشن کمیشن کو کارروائی کےلیے بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈی ایم او نے 7 مارچ کو اعظم سواتی کو ووٹرز کو دھمکانے اور انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں 10 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ڈی ایم او کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کو دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ حکومتی امیدوار کو کامیاب نہ کرانے پر فنڈز نہیں ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے