آئی فون 12

چارجر کے بغیر آئی فون 12کی فروخت، ایپل پر 2 ملین ڈالر کا جرمانہ

ساؤ پولو (پاک صحافت) امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے چارجر کے بغیر آئی فون 12 فروخت کرنے پر کمپنی پر 2 ملین ڈالرز کا جرمانہ کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤ پولو میں صارفین کے حقوق کی ‏ایجنسی نے عوامی شکایات پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل کو قریباً 2 ملین ڈالرز کا جرمانہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون 12 متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے دسمبر 2020 میں ایجنسی کو ‏شکایات موصول ہونا شروع ہو گئی تھیں۔ صارفین نے شکایات میں کہا کہ انہیں بغیر چارجر اور ‏ایئرپورڈ کے موبائل فروخت کیے گئے ہیں۔ ایجنسی نے شکایات کے ازالے کے لیے ایپل کو ہدایت کی کہ چارجر اور چارجنگ کیبلز فراہم کی‏جائیں لیکن امریکی کمپنی کی جانب سے ایسے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ردعمل میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے کاربن سے پاک فضا کی کوششوں ‏کو برقرار رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایجنسی نے بیان پر کہا کہ ایپل کو اپنا دعویٰ ثابت کرنا ہوگا کہ چارجر اور آئی پیڈ نکالنے سے ‏کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی کمپنی کے پاس جرمانے کو چیلنج کرنے کا آپشن موجود ہے تاہم اس نے فیصلے کے خلاف ‏کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے