اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ سے ‘اسپیڈ فلٹر’ ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ اسنیپ چیٹ سے متنازع ‘اسپیڈ فلٹر’ ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی، اس حوالے سے اسنیپ چیٹ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اسنیپ چیٹ کے اس فلٹر کے باعث گاڑی چلاتے ہوئے کئی افراد کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد ایپلی کیشن کے خلاف متعدد مقدمات درج کروائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ فلٹر کے تحت ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا شخص گاڑی کی رفتار اس فلٹر کے ذریعے معلوم کرکے دوستوں سے شیئر کرسکتا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلٹر کے باعث کئی خطرناک حادثات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں لوگوں کو زندگی بھر کی معذوری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ کے ترجمان کے مطابق اس فلٹر کو ایپلی کیشن سے اس لیے ہٹایا گیا ہے کیونکہ صارفین اسے استعمال نہیں کررہے تھے اور یہ فلٹر کچھ ہفتوں میں مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے