رانا ثناء اللہ

پنجاب اسمبلی اجلاس کی کارروائی آئین کے خلاف اور غیرقانونی ہے، وزیر داخلہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کی کارروائی آئین کے خلاف اور غیرقانونی ہے اسے تسلیم نہیں کرتے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ یہ جو بھی نمبر بتائیں گے اسے کوئی تسلیم نہیں کرے گا، یہ اعتماد کے ووٹ کا جو نمبر شو کریں گے وہ جعلی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ  اجلاس کی کارروائی میں جھوٹ بولا گیا، اسپیکر نے کہا تھا آج اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جائے گا۔ رات 12 بجے کے بعد دوسرا ایجنڈا جاری کیا گیا، اسپیکر نے الیکشن کے تقاضے پورے نہیں کیے۔ رانا ثناء کے مطابق چودھری پرویز الہٰی نے ناراض ارکان کو حلف دیا کہ وہ اسمبلی نہیں توڑیں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ غیرحاضر ارکان کی ٹریول ہسٹری عدالت میں پیش کریں گے۔ دوسری جانب ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے پنجاب اسمبلی رولز کو بلڈوز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے میرے نکتہ اعتراض کو مسترد کیا، ان کے پاس مطلوبہ تعداد ہوتی تو یہ ایسا نہ کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے