فیس بک

اب آپ فیس بک کمنٹس میں موسیقی بھی شامل کرسکتے ہیں

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک  کمپنی نے صارفین کے لئے ایک اسے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کا تقاضہ کسی نے نہیں کیا تھا۔ وہ یہ ہے کہ اب آپ فیس بک کمنٹس میں موسیقی شامل کرسکتے ہیں۔ بعض فیس بک صارفین کی ایپ میں ایک پاپ اپ آپشن نظرآرہا ہے جو بتاتا ہے کہ وہ فیس بک تھریڈ میں اب موسیقی اور گانے شامل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے سوشل میڈیا ایپ کے ماہر میٹ نوارا نے اس کا انکشاف کیا اور اس پر ٹویٹ کی ہے۔ اس طرح آپ اپنے دوستوں کو کمنٹس میں پسندیدہ گانا سناسکتے ہیں۔ اگرچہ بعض تجزیہ نگاروں نے اسے نوجوان نسل کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے لیکن بعض افراد نے کہا ہے کہ کمنٹس میں میوزک سننے کا وقت کس کے پاس ہوگا۔

واضح رہےکہ فیس بک نے یہ طریقہ 2018 کے مائی اسسپیس سے لیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی ممکن ہے کہ گانا ڈالتے ہی آپ کا کمنٹس اوپر دکھائی دے گا کیونکہ فیس بک اسے اہمیت دے گا۔ اس کے علاوہ موسیقار اور گلوکار بھی اپنے تخلیقات کو کمنٹس میں شامل کرسکیں گے اور اپنے فن کو مقبول بناسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر چاند پر روانہ ہو گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے