نواز شریف

مریم نے ایک بہادر بیٹی کی طرح میرا ساتھ دیا مجھے مریم پر فخر ہے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نے ایک بہادر بیٹی کی طرح میرا ساتھ دیا مجھے مریم پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اپنی والدہ کے انتقال کے بعد اب بھائیوں اور مجھ سے ملی ہیں، میرے ساتھ بھی مریم کی تین سال بعد ملاقات ہورہی ہے۔ آج مریم نواز میرے ساتھ بیٹھی ہیں تو مجھے پرانی باتیں یاد آرہی ہیں جب ہم دونوں ایک ساتھ پاکستان پہنچے تھے اور پہنچتے ہی ہمارے ساتھ کیسا سلوک روا رکھا گیا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج مریم نواز سُرخرو ہو کر پاکستان سے آئی ہے، مریم نواز نے ثابت کیا کہ مقدمہ جھوٹا تھا، سزا جھوٹی تھی۔ مریم نے ايک بہادر بیٹی کی طرح میرا ساتھ دیا مجھے مریم پر فخر ہے، شہباز شریف صاحب اور کارکنان بھی سب مریم کے معترف ہیں۔ انہوں نے اپنے خلاف کیسز سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کے اپنائے گئے طریقوں پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے