یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد سے سینیٹ کے انتخاب میں شرکت کی تھی، خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار تھے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کو مسترد کیا جس کے بعد تھوڑی دیر بعد ہی ان کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما ہیں،  اور انہوں نے پی ٹی آئی کے حفیظ شیخ کو شکست دے کر سینیٹر منتخب ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام 48 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں جیت کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے