مریخ

6 سال کی محنت کے بعد مریخ کی تفصیلی تصویر تیار

(پاک صحافت) امریکی سائنسدانوں نے 6 سال کی محنت کے بعد مریخ کی ایسی تفصیلی 3 ڈی تصویر تیار کی ہے جس کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ہم مریخ پر گوگل ارتھ کا استعمال کر رہے ہیں۔ گوگل سی ٹی ایکس Mosaic of Mars نامی اس 3 ڈی ٹول میں 5700 ارب پکسلز کا ڈیٹا موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر پکسل میں مریخ کے پارکنگ جتنے حجم کے حصے کو کور کیا گیا ہے۔ ہر فرد اس تصویر کے ذریعے مریخ کے لگ بھگ ہر حصے کو کھنگال سکتا ہے اور جان سکتا ہے کہ سیارچے ٹکرانے سے کہاں گڑھے بن گئے، متروک آتش فشاں کہاں ہیں اور کونسی جگہیں ممکنہ طور پر کبھی پانی کی گزر گاہ تھیں۔

واضح رہے کہ اس ٹول کو تیار کرنے والے محققین کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد مریخ کو محققین اور عوام کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔ اس ٹول میں مختلف بٹن موجود ہیں جس کے ذریعے لوگ مریخ کے معروف حصوں پر جا سکتے ہیں جیسے وہ جگہیں جہاں ناسا کے مشنز کیوروسٹی اور Perseverance موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے