عمران خان نے سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا،  اعظم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم  عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ اعظم خان نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا تھا۔ سائفر کا ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان نے اپنا بیان 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے۔ ریکارڈ کرائے گئے بیان میں اعظم خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، تحریکِ عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا گیا۔ اعظم خان نے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا‘۔

واضح رہے کہ ریکارڈ کرائے گئے بیان میں اعظم خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر مجھ سے 9 مارچ کو لے لیا اور بعد میں گم کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کے ڈرامے کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا۔ منع کرنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ مراسلہ ذاتی مفاد کے لیے لہرایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے