وزیراعظم

سعودی عرب کی سلامتی کو ہم پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو ہم پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان بہترین دفاعی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برادر ممالک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات مظبوط بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل تفویض ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ  یہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے