گوگل کے نئے فیچر کی مدد سے  ڈاکٹروں کے مشکل نسخے بھی پڑھنے میں بہت آسان

کراچی  (پاک صحافت) کیا آپ کو ڈاکٹروں کے لکھے نسخے سمجھ نہیں آتے؟  تو گھبرانے کی کوئی نہیں کیوں کہ گوگل نے اس بڑے مسئلے کا حل پیش کر دیا ہے۔  کمپنی کے مطابق گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو پڑھنے میں مشکل تحریر کی آسان وضاحت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان بھارت میں سالانہ کانفرنس کے دوران کیا گیا جس کے لیے گوگل لینس میں ایک نئے ٹول کا اضافہ کیا جائے گا جو ڈاکٹروں کی تحریر کا مطلب سمجھائے گا۔گوگل کی جانب سے ایونٹ کے دوران اس فیچر کی آزمائش بھی کی گئی جس سے اندازہ ہوا کہ وہ ڈاکٹروں کے تحریر کردہ نسخوں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گوگل کے مطابق ابھی بھی اس حوالے سے کافی کام ہونا باقی ہے اور اس کے بعد یہ سسٹم حقیقی دنیا کے لیے تیار ہوگا۔ واضح رہے کہ گوگل لینس اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ایسا ٹول ہے جو اشیا (مصنوعات، پودوں یا جانوروں) کو شناخت اور زبانوں کے ترجمے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ گوگل لینس ایپ کو ابھی بھی آن لائن تحریروں کو کاپی پیسٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے