بلاول زرداری

عوام کی حفاظت و سلامتی کے لئے شدت پسندوں کےخلاف کارروائی ضروری ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت و سلامتی کے لئے شدت پسندوں کےخلاف کارروائی ضروری ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے خطے میں قیام امن ناگزیر ہے، بنوں جیسے واقعات پریشان کن ہیں، شدت پسندی خصوصا کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی پرسختی سے کار بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں، پاکستان لاجسٹک اور ٹریڈ حب کا کردار ادا کرسکتا ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا مختلف شعبوں میں مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر توجہ سیلاب سے پیدا سانحہ سےنمٹنے پر ہے،  مجھے یقین ہے کہ ہم سیلاب سے پیدا چیلنج سے نمٹ لیں گے۔ رواں سال جون سے ستمبر تک پاکستان میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، پاکستان میں 33 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج سیلاب کی تباہی سے نمٹنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے