حافظ حسین احمد

اسرائیل پر نگران وزیراعظم کا موقف انتہائی افسوسناک ہے۔ حافظ حسین احمد

کوئٹہ (پاک صحافت) حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر نگران وزیر اعظم کا موقف انتہائی افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم نے اسرائیل کے حوالے سے بانی پاکستان کے طے شدہ موقف کے حوالے سے جو بات کی اور مثال دی ہے انتہائی افسوسناک ہے۔

حافظ حسین احمد کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فارمولہ دینے کے بجائے صاف شفاف انتخابات کے انعقاد اور لیول پلینگ فیلڈ فراہم کرنے کی طرف توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے جو ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے کاش وہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنماوں کو ملنے والے تھریٹ کی بنیاد پر استعفی دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے