یمنیٰ زیدی کا دیسی انداز میں ڈانس، ویڈیو وائرل

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کے ایک گانے پر دیسی انداز میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اُنہیں ایک شادی کی تقریب میں سرخ رنگ کا روایتی مشرقی لباس پہنےدیسی انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ یمنیٰ زیدی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری آنے والی فلم ’نایاب‘ سے میرا نیا پسندیدہ دیسی ڈانس نمبر ہے۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے ڈانس کی بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عمیر نثار علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ سے یمنیٰ زیدی پہلی بار بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے والی ہیں، اداکارہ فلم میں کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے جبکہ فلم کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، محمد فواد خان، عثمان خان، احتشام الدین، فریال محمود، امِ ہانی طہٰ سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے