مریم اورنگزیب

نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھا کر نئے پاکستان میں قطاروں میں کھڑا کردیا ہے یہ اذیت ناک مناظر حکومتی نااہلی کی واضح دلیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت قطاریں نظر آرہی ہیں۔ کہیں آٹے اور گیس کی قطاریں ہیں تو کہیں پیٹرول کے لئے لوگ قطاروں میں کھڑے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کی اذیت، پٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی۔ سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کر دیا ہے۔ کہیں آٹا، چینی تو کہیں گیس، پٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیں۔ ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے