گوگل کروم

گوگل کروم میں ایک نیا اور بہترین فیچر متعارف

(پاک صحافت) گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔ اس حوالے سے کمپنی نے حالیہ مہینوں میں میموری سیور اور انرجی سیور جیسے کئی ٹولز متعارف کرائے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کے لیے یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ کونسی ویب سائٹ یا ٹیب سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہا ہے۔ اس فیچر کو میموری یوز ایج کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کے لیے کمپیوٹر میموری کی مانیٹرنگ کرنا آسان ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس کا استعمال بھی آسان ہے، جب ماؤس کرسر کو کسی بھی ٹیب کے اوپر رکھیں تو نیچے لکھا آجائے گا کہ وہ ٹیب کتنی میموری استعمال کر رہا ہے۔ جب یہ معلوم ہو جائے کہ کونسی ویب سائٹ سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے تو پھر اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے