سام سنگ کا مڈرینج ’گلیکسی اے 14‘ پیش

سام سنگ نے رواں سال کے شروع میں ہی مڈرینج فون ’گلیکسی اے 14‘ پیش کردیا، جس کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں۔ ’گلیکسی اے 14‘ کے بیک پر 50 میگا پکسل کا مین جب کہ ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا جدید سینسرز کے ساتھ دیا گیا ہے۔ مڈرینج فون کو کمپنی نے 6۔6 انچ ایمولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے۔ فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری 33 میگا واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ دی گئی ہے۔ فون کو 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم اس میں الگ سے میموری کارڈ ڈال کر اس کی میموری بڑھائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ’گلیکسی اے 14‘ میں سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ فون میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 700 کی چپ دی گئی ہے۔ فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا ہے اور اسے تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کی قیمت 200 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 45 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے اور اسے فوری طور پر صرف امریکا میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے