گوگل

گوگل ایک نئے اے آئی سرچ انجن کو تیار کرنے میں مصروف

(پاک صحافت) گوگل دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ہے مگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ جی پی ٹی نے اسے خود کو بدلنے پر مجبور کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سرچ انجن پر کام کیا جا رہا ہے جس کا کوڈ نام ماگی رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق ماگی سرچ انجن میں صارفین کو زیادہ بہتر سروس فراہم کی جائے گی۔ اس سرچ انجن میں بھی اشتہارات موجود ہوں گے تاکہ کمپنی کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔ یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، مگر اس کے ٹولز آئندہ ماہ عوام کے لیے متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے تردید یا تصدیق کرنے کی بجائے یہ کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر پراڈکٹ کو متعارف کرایا جائے، مگر ہم اے آئی پر مبی فیچرز سرچ کا حصہ بنانے کے لیے پرجوش ہیں اور بہت جلد مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ اے آئی کو برسوں سے گوگل سرچ کا حصہ بنایا جا رہا ہے جبکہ لینس اور ملٹی سرچ جیسی سروسز کو اس ٹیکنالوجی سے بہتر بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے