مرتضی وہاب

وفاقی حکومت دیگر مسائل کیطرح کورونا سے نمٹنے میں بھی ناکام۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دیگر مسائل کی طرح کورونا وائرس سے نمٹنے میں بھی یکسر ناکام ہوئی ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں ایک فیصد شہریوں کو بھی کورونا ویکسین مہیا نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیڑسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بائیس کروڑ عوام میں سے اب تک بائیس لاکھ شہریوں کو بھی ویکسین فراہم نہیں کرسکی ہے۔ حکومت نے عوام کو خیرات کی ویکسین کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق ہمیں اجازت دے ہم خود اپنے صوبے کے لئے ویکسین لاسکتے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم کورونا وائرس سے احتیاط کا کہتے تھے تو کپتان مذاق اڑاتے تھے۔ کپتان کہتے تھے سندھ حکومت معیشت روزگار کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ اب خان صاحب خود اس تکلیف سے گزرے تو لوگوں کو تلقین کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے