صدر مملکت عارف علوی

یوم پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی تقدیر کا دن ہے۔ صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔ جس دن مسلمانوں کے لئے الگ ریاست کے حوالے سے قرارداد پاس کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی تقریب آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور فوجی دستوں کے علاوہ دیگر ممالک کے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی فکر اور قائداعظم کی جدوجہد کے نتیجے میں سات سال میں خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ پاکستان آج ایک ایٹمی قوت ہے، ہماری دلیر اور بہادر افواج ہماری خودداری اور غیرت کی عکاس ہیں۔ پاک فوج نے آپریشن رد الفساد میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا، افواج پاکستان نے ہر مشکل میں وطن عزیز کی حفاظت کی۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب، مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کر دے۔ کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے۔ دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔ پانچ اگست کا اقدام یو این قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہم دفاعی صلاحیت میں خود مختاری حاصل کرچکے، اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے