گارمین کی جانب سے لائف ٹائم بیٹری کی حامل اسمارٹ واچ پیش کردی گئی

کراچی (پاک صحافت) گلوبل پوزیشننگ سسٹم، ٹریکنگ اور فٹنیس کے لیے اسمارٹ واچ اور دیگر آلات بنانے والی کمپنی گارمین نے شمسی توانائی سے چلنے والی گھڑی متعارف کروادی ہے۔ گارمین انسٹنکٹ 2 سولر کے نام سے پیش کی گئی اس گھڑی کے بارے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹری لائف لامحدود ہے۔

تفصیلات کے مطابق گارمین کی اس فلیگ شپ اسمارٹ واچ کو دو مختلف ماڈلز گارمین انسٹنکٹ 2 سو لر اور D2 ایئر ایکس 10 ایوی ایٹر کے نام سے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ گارمین انسٹنکٹ 2 سو لر کے بارے میں  کمپنی کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والی اس گھڑی کی بیٹری تا عمر چلنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس ماڈل کو 45 ایم ایم اور انسٹنکٹ 2ایس کے نام سے 40 ایم ایم سائز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ان دونوں ماڈلز کو 449 ڈالر (تقریباً 87 ہزار 400 پاکستانی روپے) کی قیمت پر مارکیٹ کیا گیا ہے۔ جب کہ گارمین کا ہی Surf ایڈیشن 399 ڈالر( 70 ہزار امریکی ڈالر) پر دست یاب ہے۔یاد رہے کہ   D2 ایئر ایکس 10 ایوی ایٹر کو سیاہ اور سفید رنگوں میں 549 ڈالر ( 96 ہزار پاکستانی) میں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے