حیدری

ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون دشمن کی ناک میں دم کر دیں گے: حیدری

تھران {پاک صحافت} ایران بہت جلد طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون اور ٹینک شکن میزائلوں کی رونمائی کرنے والا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون اور ٹینک شکن میزائلوں کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

بریگیڈیئر جنرل قمر حیدری نے صوبہ خراسان جنوبی کے شہر زرکوہ میں بارڈر سیکیورٹی فورسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون تیار ہوں گے جو ہر قسم کی آب و ہوا میں اپنی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے اینٹی ٹینک میزائلوں کی بھی نقاب کشائی کی جائے گی جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

بریگیڈیئر جنرل قمر حیدری نے کہا کہ ہمارے دشمنوں نے 43 سال سے ملک کے خلاف کئی طرح سے سازشیں کیں لیکن انہیں ان میں کامیابی نہیں ملی اور وہ ہر محاذ پر ناکام رہے۔

ایران کی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ میں اس ملک کے سپاہی کی حیثیت سے دشمنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنی ترک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے کسی قسم کی حماقت کا مظاہرہ کیا تو انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حماس رہنما

آپریشن سچا وعدہ حملہ آوروں کو ایک اسٹریٹجک جواب تھا۔ حماس

(پاک صحافت) حماس کے ایک رہنما نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے