محمد علی سیف

متحدہ پاکستان کے سینیٹر محمد علی سیف تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ پاکستان کے سینیٹر بیرسیٹر محمد علی سیف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا،  ذرائع کے مطابق محمد علی سیف نے  آج اسلام آباد مںی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں بیرسٹر محمد علی سیف نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فصلہ کر لیا ، اس موقع پر وزیر سائنس و ٹکنا لوجی فواد چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف بطور سینیٹر کل ریٹائر ہو رہے ہیں، ان کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔ یاد رہے کہ سات سال قبل بیرسٹر محمد علی سیف نے سابق صدر پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کو چھوڑ کر متحدہ پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ سابق نگراں وفاقی وزیر سیاحت و امور نوجوانان بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل از ایں وزیر اعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ، ملاقات میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ون آن ون ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب اتحادی اور حکومت آپ کےساتھ کھڑی ہے، پرامید ہوں انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے۔ ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کا نام بھی مشاورت سے فائنل کر لیا جائے گا۔

یاد  رہے کہ حکومت نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ایک بار چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کردیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے ناموں پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب 12 مارچ کو ہوگا، اپوزیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اس منصب کے لئےنامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے