ترجمان دفتر خارجہ

مقبوضہ جموں و کشمیر کے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان گمراہ کن ہے۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان گمراہ کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طنزیہ دعوی کہ جیسے تیسے مسئلہ کشمیر حل کر لیا ہے، غلط اور گمراہ کن ہے۔ بھارتی وزیراعظم کا بیان اس امر کا عکاس ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ جموں و کشمیر کے زمینی حقائق سے کتنی غافل ہو چکی ہے۔ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر تنازعہ حل طلب اور 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ خطے میں 9 لاکھ سے زیادہ سفاک قابض فوج کے ذریعے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مجرم ہے اور حقیقت یہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر باسی قابل مذمت بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستان ناجائز قبضے کو آبادیاتی تبدیلیوں، مظالم، اوچھے ہتھکنڈوں سے برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیادت کے مقبوضہ خطے کے دوروں، نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے ڈرامے حقائق تبدیل نہیں کرسکتے اور بھارتی طرز عمل غیرقانونی قبضے سے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے جذبے کو پست نہیں کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشیر میمن

ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیر میمن

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے