بلال اشرف نے ٹیلویژن انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بتا دی

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بلال اشرف نے بڑی اسکرین پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹیلویژن انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بتا دی۔ خیال رہے کہ بلال اشرف نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بڑی اسکرین سے شہرت حاصل کرنے کے بعد چھوٹی اسکرین کی طرف متوجہ ہونے کے بارے میں بتایا۔

تفصیلات کے مطابق فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والے بلال اشرف نے ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ کے ذریعے ٹیلیویژن کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے کئی بار ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن اس بار مایا علی اور ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ کے ہدایت کار احتشام الدین کی وجہ سے اس پیشکش پر انکار نہیں کر سکا۔

واضح رہے کہ  اداکار نے بتایا کہ میرا رجحان ڈراموں کی طرف اس لیے نہیں ہے کہ ڈرامے میں ایک دن میں کئی سین کی عکس بندی کی جاتی ہے، جبکہ فلم میں ایک یا دو سین ہی ہوتے ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ مگر پاکستانی ڈرامے اپنے بہترین معیار کی وجہ سے ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔بلال اشرف نے بتایا کہ اپنی صلاحتیوں میں اضافہ کرنا چاہتا ہوں اس لیے پہلی مرتبہ چھوٹی اسکرین پر کام کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے