کیا آپ بھی پلے اسٹیشن پر مفت گیمز کھیلنا چاہتے ہیں؟

کراچی (پاک صحافت) سونی کے آفیشل بلاگ پر شائع ہونے والی پوسٹ کے مطابق پلے اسٹیشن پلس کے سسکرائبرز ان کے مقبول ترین ویڈیوگیمزکو فری میں ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی لائبریری میں شامل کرسکتے ہیں۔  پلے اسٹیشن پلس کے کھلاڑی جولائی میں اس گیمنگ کنسول کے تین شاندار ویڈیو گیمزسے مفت میں لفت اندوز ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سونی کی جانب سے رواں ماہ کے لیے جن گیمزکو مفت میں فراہم کیا جا رہا ہے ان میں کریش بینڈیکوٹ 4: اٹس اباؤٹ ٹائم، دی ڈارک پکچرز اینتھولوجی: مین آف میڈین اور آرکیڈ ایجڈ ڈون شامل ہیں۔ بلاگ کے ان مفت گیمز تک رسائی پلے اسٹیشن پلس، کے تینوں ٹائیرز پی ایس پلس ایسینشل، پی ایس پلس ایکسٹرا اور پی ایس پلس ڈیلکس/ پریمیم کے سسکرائبرز آج سے یکم اگست 2022 تک مذکورہ تینوں گیمز کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ پلے اسٹیشن 4 اور 5 کے سبسکرائبرز بھی آرکیڈ ایجڈ ڈون اور کریش بینڈیکوٹ 4 کو مفت میں کھیل سکیں گے۔ گزشتہ ماہ سونی نے فیفا 22، ٹرائبس آف مڈ گارڈ اور کرس آف دی ڈیڈ گاڈز جیسے گیمز تک رسائی مفت میں فرہم کی تھی۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں سونی کی جانب سے 4 ٹاٹئلز ہڈ: آؤٹ لازاینڈ لیجنڈز، اسپنج بوب اسکوائر، پینٹس: بیٹل فار بکنی باٹم-ری ہائیڈریٹڈ اورسلے دی اسپائرکومفت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے