قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی اداکار فہد مصطفیٰ کی اداکاری کے متعرف

کراچی (پاک صحافت) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی فلم قائدِ اعظم زندہ باد میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری کے متعرف ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ بابر اعظم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم قائدِ اعظم زندہ باد کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا بات ہے میرے بھائی، فہد مصطفیٰ کی۔

تفصیلات  کے مطابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں فلم کی پوری ٹیم کے کام اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ یاد رہے کہ نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم قائدِ اعظم زندہ باد کو 2021 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاہم تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب اسے رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم کی کہانی ایک بدنام پولیس اہلکار کی زندگی پر مبنی ہے، جس کا کردار فہد مصطفیٰ نے ادا کیا ہے اور ان کے ساتھ اسکرین پر اداکارہ ماہرہ خان اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

(پاک صحافت) اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے