آصف زرداری

ہمیں امداد کے بجائے کاروبار کے مواقع دیکھنے ہوں گے۔ آصف زرداری

لاہور (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں امداد کے بجائے کاروبار کے مواقع دیکھنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی طور پر اپنی مثال آپ ہے۔ پاکستان ایک گولڈن باسکٹ ہے۔ میں بنگلادیش کی ایکسپورٹس کا جائزہ لے چکا ہوں، بھارتی مصنوعات براستہ بنگلادیش فروخت کی جارہی ہیں، بنگلادیش میں بھارتی ٹیکسٹائل پر میڈ ان بنگلادیش کا ٹیگ لگتا ہے، بنگلادیش کی 70 فیصد ٹیکسٹائل بھارت ساختہ ہوتی ہیں۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عدم تحفظ کی وجہ سے پاکستانی بیرون ملک کاروبار کررہے ہیں، ملک کی ترقی کیلئے سب کو ملکر کوشش کرنی ہوگی۔ میں یورپی یونین کے پاس گیا کہ ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ کے مواقع دیں، ہم چالیس سال تک اردگرد کی جنگوں سے متاثر رہے۔ بلوچستان میں کاشت ہونے والی کپاس بہتر ہوتی ہے، اس سے ہماری معیشت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران، سعودیہ تعلقات میں بہتری سے ایران سے گیس پائپ لائن میں کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لیکر جائیں گے۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ دنیا میں جنگیں نہیں بلکہ میشت کا مقابلہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے