پلے اسٹیشن اور ننٹینڈو نے اپنی سروسز روس میں معطل کردیں

سانسفرانسسکو ( پاک صحافت)  ٹیکنالوجی، کمپوٹرچپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمزاور پیٹرولیم کمپنیوں کے بعد گیم اور گیمنگ کنسول بنانے والی کمپنیوں نے بھی روس کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکٹرانکس مصنوعات اور ویڈیوگیمز بنانے والی کمپنیوں سونی اور ننٹینڈو نے روس میں اپنے گیمنگ کنسول کی فروخت بند کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو گیمزاوراس سے متعلق مصنوعات بنانے والی مذکورہ جاپانی کمپنیوں کا کہنا ہے ماسکو کی جانب سے کیف پر چڑھائی کے بعد بہت سے بین الاقوامی برانڈز نے روس میں اپنے آپریشنز بند کردیے ہیں۔ پلے اسٹیشن بنانے والے سونی گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ ہم یوکرین مین امن کے لیے بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ ہیں اور اس تناظر میں ہم نے روس کو تمام سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی فراہمی روک دی ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے نئے گیم ’ Gran Turismo 7 ‘ کی لانچنگ کو بھی ملتوی کرتے ہوئے روس میں موجود تمام پلے اسٹیشن اسٹوربند کردیے گئےہیں۔ خیال رہے کہ یوکرین پرروسی حملے کے بعد دنیا کی بہت سے ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی روس کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس (ٹوئٹر) کا بلاک فیچر کو تبدیل کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے بلاک بٹن کو پسند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے