ہنڈا سٹی کار

پاکستان میں مقبول گاڑی سٹی کا نیا ماڈل ‘6 جنریشن سٹی’ باضابطہ طور پر متعارف

کراچی (پاک صحافت) ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں مقبول گاڑی سٹی کا نیا ماڈل ‘6 جنریشن سٹی’ کو باضابطہ طور پر متعارف کرادیا۔ خیال رہے کہ 6 جنریشن سٹی کے لانچ کے بعد سے سٹی گاڑی کے حریفوں ٹویوٹا یاریز اور چینگن ایلزون سے مقابلہ مزید دلچسپ ہوگیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی ہونڈا سٹی کو 5 ورژنز میں پیش کیا گیا ہے، تمام ورژنر میں ایس او ایچ سی آئی-وی ٹیک 4-سلنڈر 16-والوز انجن موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا سٹی کے پہلے 2 ورژن میں 1200 سی سی انجن جبکہ دیگر 3 میں 1500 سی سی انجن موجود ہے۔1200 سی سی انجن 89 ہارس پاور اور 110 نیوٹن میٹر ٹارک پر مبنی ہے جبکہ 1500 سی سی انجن 118 ہارس پاور اور 145 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرے گا۔یہ ماڈل سٹی 1.2 ایل مینوئل، سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی، سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی، سٹی ایسپائر 1.5 ایل ایم ٹی اور سٹی ایسپائر 1.5 ایل سی وی ٹی کے ورژنز پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ نئی ہونڈا سٹی کے 2مینوئل ورژنز ( 1200 سی سی اور 1500 سی سی) میں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشنز موجود ہیں جبکہ دیگر 3 میں سی وی ٹی ٹرانسمیشنز موجود ہیں۔ 6 جنریشن ہونڈا سٹی کے تمام ورژنز میں پریمیئم ڈوئل بیرل ہیلوجن ہیڈلائٹس ہیں جو ڈی آر ایلز سے لیس ہے۔سٹی 1.2 ایل مینوئل 26 لاکھ، سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی 28 لاکھ، سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی 29 لاکھ، سٹی ایسپائر 1.5 ایل ایم ٹی 30 لاکھ 19 ہزار اور سٹی ایسپائر 1.5 ایل سی وی ٹی 31 لاکھ 74 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے