مریم نواز

ہم گوجرانوالہ کی تمام 20 سیٹیں جیتنے جارہے ہیں، مریم نواز

گوجرانولہ (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم گوجرانوالہ کی 20 کی 20 سیٹیں جیتنے جارہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ میں نواز شریف کو بتانا چاہتی ہوں، جب 4 سال آپ ملک میں نہیں تھے، گوجرانوالہ نے آپ کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وہ جلسہ بھی گوجرانوالہ میں ہوا تھا، جس نے بازی پلٹ دی تھی۔ ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ جو وائرل بیماری آئی تھی اس کو سب سے پہلے گوجرانوالہ نے بھگایا تھا، وہ بیماری اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ والو! آؤ انتقام کی سیاست دفن کریں اور خدمت کی سیاست کا آغاز کریں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے اگر 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تو ایک کروڑ نوکریاں دے گا، اگر 50 لاکھ گھر دینے کا کہا تو دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وعدہ کیا کہ کوئی بیروزگار نہیں رہے گا تو وعدہ پورا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے