اعظم نذیر

عمران خان جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کچھ نہیں کرنا، نہ اسمبلی توڑنی ہے، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، وہ پونے چار سال وزیرِ اعظم رہے کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی۔ عمران خان نے بطور وزیرِ اعظم آئینی تقرری پر مشاورت تک نہیں کی۔

واضح رہے کہ اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اب جاکر عمران خان نے مذکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاسی بات ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے