امیرمقام

عمران خان نے قوم کو جھوٹ، دھوکہ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ امیرمقام

کراچی (پاک صحافت) امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے اب تک قوم کو جھوٹ، دھوکہ اور فریب کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ اب اس کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔ عوام کی اکثریت مختصر مدت میں ہی حکومت سے بیزار ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختوانخواہ کے صدر امیرمقام نے کراچی میں مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت کی ہر چیز آئے روز مہنگی ہوتی جارہی ہے عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں جبکہ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے این اے 249 کی عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان سے بدلہ لینے کے لئے مفتاح اسماعیل کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔

امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ غریب عوام تین برس سے تحریک انصاف کی اصل شکل دیکھ رہے ہیں مگر خیبرپختونخوا والے تو آٹھ سال سے انہیں جھیل رہے ہیں۔ انہوں نے قوم کو جو سبز باغ دکھائے تھے ان میں سے کون سا وعدہ پورا ہوا؟ تمام پاکستان میں عوام کو مایوسی ہوئی۔ کراچی والوں سے بہتر کون جانتا ہے بد امنی کا دور تھا۔ نوازشریف آیا تو امن آیا انہوں نے معاشی استحکام دیا۔ ڈالر کو ڈبے میں بند کر دیا تھا۔ معیشت درست سمت میں چل رہی تھی لیکن عمران ان نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے