عابد شیر علی

فواد چوہدری وغیرہ نے الیکشن نہیں لڑنا وہ خود ہی گرفتاریاں دے رہے ہیں، عابد شیر علی

فیصل آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو بلوچستان والی لیول پلیئنگ فیلڈ مبارک ہو، فواد چوہدری وغیرہ نے الیکشن نہیں لڑنا وہ خود ہی گرفتاریاں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 102 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ عابد شیر علی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لازمی ہوں گے اور 8 فروری کو ن لیگ جیت رہی ہے، نواز شریف کا بیانیہ جیتے گا۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو لانے والوں اور پاکستان نے اس کا خمیازہ بھگتا، جب جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے ن لیگ ہی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 9 مئی کو حملے کرنے والے اپنی سزا بھگت رہے ہیں، توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کی چوری ہم نے نہیں کروائی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے