مریم نواز

عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) نئی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کام کا آغاز کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے۔ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت دربار ہال سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوا، جہاں انہیں محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے، عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے۔ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں، کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں، خدمت کے جذبے سے سر شار، دیانتدار افسروں کو سیلوٹ کرتی ہوں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی، نہ ہونے دوں گی، سیاسی بھرتی نہیں ہو گی، اسٹرکچرل ریفارم کرنا ہوں گی، مسائل کی جڑ تک پہنچ کر انہیں ختم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے