ٹوئٹر

ٹوئٹر نے بھی بالآخر “ایڈٹ بٹن” پیش کر دیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نےاپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔  خیال رہے کہ ٹویٹر صارفین ایک عرصے سے فیس بک کی طرح ایڈٹ بٹن کا تقاضہ کررہے تھے اور اب بلیو ٹک اکاؤنٹ پر ایڈٹ بٹن دیکھا جاسکتا ہے۔ یعنی اب یوزر ٹویٹ کرنے سے پہلے اپنا پیغام پڑھ کر اس میں ضروری ردوبدل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹرنے اندرونی آزمائش کے بعد کہا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں بلیو ٹک یعنی اہل ترین اور مجاز صارفین کے اکاؤنٹس پر مرحلہ وار یہ سہولت پہلے پیش کی جائے گی۔ اس کے بعد مزید صارفین بھی اسے اپناسکیں گے۔ اب بھی روزانہ ہزاروں لاکھوں ٹویٹس پر املے کی غلطیاں یا جلد بازی میں لکھے گئے پیغام فی سیکنڈ جمع ہوتے رہتے ہیں۔ اس طرح بھیجنے والوں کو خفت کا سامنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹویٹر کے نائب صدر جے سلی ون نے کہا ہے کہ کئی برسوں سے ٹویٹ کی ایڈیٹنگ کی درخواست کی جارہی تھی اور اب صارفین اسے باسہولت انداز میں انجام دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بولنے اور کہنے کا حق ان کی ترجیح ہے اور اسی ضمن میں یہ دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے