عابد شیر علی

عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا سودا کیا اور آج روتا پھرتا ہے، عابد شیر علی

ملتان (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا سودا کیا اور آج روتا پھرتا ہے۔ عمران خان پیٹرول کی سبسڈی ختم کرنے کے معائدے پر دستخط کرکے گیا، گزشتہ حکومت پاکستان کو مفلوج کر گئی، میں پوچھتا ہوں بتاؤ تمہاری کارکردگی کیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں آزاد میڈیا کا اہم کردار رہا، عمران خان نے میڈیا پر پابندیاں لگائیں، عمران خان کا دور حکومت ہٹلر کا زمانہ تھا۔ عمران خان جابر اور ظالم حکمران تھا، جتنے لوگ عمران خان کے جلسوں احتجاج میں ہوتے ہیں اس سے زیادہ تو تھیٹر میں ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے لوگوں کو بہت سی مشکلات ہیں، یہ دو مہینوں والی حکومت کا کام نہیں ہے، عمران خان کو پاکستان کے ادارے مفید نہیں ہیں، عمران خان بنی گلہ میں بیٹھ کر سرکار کی تنخواہیں لے رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کو کوئی جان کا خطرہ نہیں ہے، عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے