رانا ثناء اللہ

ن لیگ کا مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی آگے بڑھتی جارہی ہے، ن لیگ مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کرنے کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکیں جنہوں نے بنائیں وہ بتائیں گے کہ کہاں کہاں کرپشن ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے دور میں موٹر ویز، ہائی ویز کا زیادہ تر کام ایف ڈبلیو او اور چین نے کیا ہے۔

رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر پانچ روپے پیٹرول میں بڑھائیں گے تو لوگوں کی زندگی مشکل ہوجائے گی۔ دنیا افغانستان کے ساتھ پاکستان کو ملاکر سزا دینے کی تیاری کررہی ہے۔ سیاسی و جمہوری راستے سے جائز مطالبات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ اگر اپوزیشن و صحافت کا ہر راستہ بند کر دیا جائے گا تو پھر ہاتھ جو اٹھے گا وہ نقصان دہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے