واٹس ایپ

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف

کراچی (پاک صحافت) میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مزید 4 فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔یہ نئے فیچرز اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے تمام صارفین کو دستیاب ہیں، بس ان کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ کمپنی کی جانب سے گوگل پلے اسٹور میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا تھا جن کی تفصیلات آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگر صارفین واٹس ایپ پر کوئی ڈاکومنٹ شیئر کرتے ہیں تو اب وہ اس کی وضاحت کے لیے کیپشن تحریر کر سکتے ہیں، ایسا پہلے ممکن نہیں تھا۔ جبکہ دوسرے نئے  فیچر  سے کسی گروپ کا  زیادہ بڑا نام رکھنا اور اس کا تفصیلی تعارف تحریر کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے تیسرے فیچر سے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین اب 100 تصاویر اور ویڈیوز بیک وقت چیٹس میں شیئر کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ چوتھا نیا فیچر ڈیجیٹل اواتار بنانا ہے۔ ویسے تو یہ فیچر کچھ عرصے پہلے ہی متعارف ہو چکا ہے مگر واٹس ایپ کی جانب سے ایک بار پھر اسے نئی اپ ڈیٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد اس فیچر سے لاعلم صارفین کو اس بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے