پاک فوج

پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کی دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع

لاہور (پاک صحافت) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کی دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق منڈی بہاؤالدین اور چکوال میں کل تک فوج کی نفری پہنچ جائے گی۔ اسی طرح جہلم، سرگودھا اور دیگر اضلاع میں کل فوج کی نفری پہنچ جائے گی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے حکام اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے